How to Apply for CM Punjab Asaan Karobar Finance in 2025
Instructions
Dear Applicant,
You must have scanned copies or clear visible pictures of the following documents ready before you start your application:
Please ensure the following before starting your application:
About the Application Submission:
،محترم درخواست دہندہ
- پاسپورٹ سائز تصویر / سیلفیز
- شناختی کارڈ – سامنے کا حصہ
- شناختی کارڈ – پچھلا حصہ
:درخواست شروع کرنے سے پہلے درج ذیل امور کو یقینی بنائیں
- آپ کے شناختی کارڈ کے ساتھ منسلک ایک موبائل نمبر ہونا چاہیے۔
- دو حوالہ جات کے نام، شناختی کارڈ کی نقول، اور موبائل نمبر (جو رشتہ دار نہ ہوں)۔
- آپ ایک فعال ٹیکس فائلر ہوں۔
- نئے کاروبار کے لیے ماہانہ آمدنی، کاروباری اخراجات اور دیگر آمدنی کا اندازہ موجود ہو۔ موجودہ کاروبار کے لیے ان کی اصل ماہانہ معلومات فراہم کریں
- کرایہ کے معاہدے، ٹرانسفر لیٹر یا کاروباری اور رہائشی پتے کی رجسٹری کی کاپی، جو بھی موزوں ہو، دستیاب ہے۔
- یہ یقین دہانی کر لیں کہ آپ درخواست کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔
- آپ کے پاس درخواست کی فیس دستیاب ہو۔
- آپ کے پاس T2 قرضوں کے لیے فراہم کردہ سیکیورٹی کی تفصیلات ہونی چاہییں، جیسے کہ پراپرٹی ٹرانسفر لیٹر، رجسٹری، فرد، یا حکومتی سیکیورٹیز وغیرہ۔
:درخواست جمع کروانے کے متعلق معلومات
- درخواست جمع کروانے کے لیے سائن اپ کریں۔
- آپ کے پاس اپنے نام پر ایک رجسٹرڈ موبائل نمبر ہونا ضروری ہے، جس پر بینک آپ سے رابطہ کرے گا۔
- اس درخواست کو مکمل کرنے میں کم از کم 15 منٹ درکار ہوں گے، اگر کہ اوپر فراہم کردہ معلومات موجود ہوں۔
- آپ فارم کو ایک ہی دفعہ مکمل کر سکتے ہیں یا بعد میں جمع کرنے کے لیے اسے ڈرافٹ کی صورت میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
- براہ کرم اپنی دستیاب معلومات اپ لوڈ کریں، جیسے کہ مالیاتی بیان، کاروباری منصوبہ، پچھلے 6 مہینوں کے بینک اسٹیٹمنٹس وغیرہ۔
- آپ کی درخواست پر کارروائی اس وقت شروع ہوگی جب فارم مکمل کیا جائے گا اور فیس جمع کرائی جائے گی۔
- ٹی 1 کے لیے درخواست دینے کی قیمت 5،000 روپے ہے۔ (فیس ناقابل واپسی ہے)
- ٹی 2 کے لیے درخواست جمع کرنے کی قیمت 10,000 روپے ہے۔ (فیس ناقابل واپسی ہے)
- فارم جمع کرنے کے بعد آپ کی درخواست کا رجسٹریشن نمبر سکرین پر دکھائی دے گا اور آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔
- جب آپ کی درخواست اگلے مرحلے میں جائے گی تو آپ کو ایس ایم ایس موصول ہوگا، لیکن آپ اپنی درخواست کی حالت ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔